وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: سپیکر ایاز صادق
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد: سردار ایاز صادق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر گوشت سے بنے پکوان کھاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ وہ معلومات جو آپ کیلئے مفید ہوسکتی ہیں
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عالمی دفاعی نمائش، 80 ممالک شریک، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
افواہوں کی حقیقت
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت خوش آئند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم؛ تھانہ چوٹالہ کے 6 اہلکار سیلاب میں پھنس گئے
عوامی فلاح و بہبود پر گفتگو
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، صوبے کو درپیش مسائل اور وفاقی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 6 ملزم گرفتار ، کروڑوں کی کرنسی برآمد
وفاق اور صوبوں کا تعاون
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کے عمل میں قومی اسمبلی کے تعاون کو بھی سراہا۔
سیکورٹی فورسز کی قربانیاں
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف صفِ اول میں لڑ رہے ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔








