امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں
امریکا کی جانب سے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کا جائزہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ ہی نہیں،کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا : ملک احمد خان
فوری طور پر امیگریشن درخواستوں کی معطلی
امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی رفتار تیز،حالیہ ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ مہنگی
امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس کا اعلان
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی زیادتی کا شکار ہونیوالی بچی سے ملاقات، انصاف کی یقین دہانی
سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا جائزہ
امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی درخواستوں کی سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ
واضح رہے کہ 26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی اور اہلکاروں کی حالت اس وقت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مشتبہ شخص کی گرفتاری
امریکی حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی۔








