پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے جرنلزٹس میٹ اپ کا انعقاد
جرنلسٹس میٹ اپ کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے جرنلسٹس میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد باہمی روابط کو فروغ دینا، تبادلۂ خیال کرنا اور میڈیا کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد، ایڈمرل نوید اشرف نے صدارت کی
افتتاحی خطاب
تقریب کا آغاز پی بی سی دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور پاکستانی کاروباری برادری کی تشہیر میں میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پی بی سی اور میڈیا کے درمیان مضبوط تعلقات اور کھلے رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سید
کامیابیوں کا تذکرہ
وائس چیئرمین ایونٹس و میڈیا – پی بی سی افتخار علی تتلہ نے گزشتہ سال کی نمایاں کامیابیوں، آئندہ منصوبوں اور اسٹریٹجک حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے متعلق اہم قوانین اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
رابطے کی بہتری
سینئر وائس چیئرمین – پی بی سی کامران احمد ریاض نے میڈیا کے تعاون، بروقت کوریج اور مختلف پلیٹ فارمز پر پی بی سی کی سرگرمیوں کی تشہیر پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وائس چیئرمین فنانس و ممبر انگیجمنٹ – پی بی سی نور کریم آفریدی نے ممبران کی شمولیت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممبران کے لیے بہتر روابط، پیشہ ورانہ ترقی اور کاروباری نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: تہران کو عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: برطانوی وزیر خارجہ
پی بی سی موبائل ایپ کا تعارف
تقریب کے دوران جنرل سیکریٹری – پی بی سی خرم خواجہ نے پی بی سی موبائل ایپ کا تعارف کرایا، جو ممبران کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے، آسان رسائی فراہم کرنے اور پی بی سی کی سرگرمیوں سے بروقت آگاہی کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران کے اندر انسانیت اور خدا ترسی موجود ہو تو عہدے کے تکبر میں نہیں رہتا :عظمیٰ بخاری
صحافیوں کی تجاویز
انٹرایکٹو نشست میں صحافیوں نے پی بی سی کی تشہیری حکمتِ عملی، رابطہ کاری اور میڈیا میں موجودگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔ پی بی سی نے قیمتی آراء کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر خان کی حکومت کو بڑی پیش کش،کہا ٹینشن کم اور ٹمپریچر ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے
میڈیا کے خدمات کا اعتراف
اس موقع پر پی بی سی دبئی نے میڈیا پارٹنرز کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور پی بی سی رپورٹنگ میں متحدہ عرب امارات کے قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میڈیا کی خدمات کے اعتراف میں چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام صحافیوں کو اُن کی صحافیانہ خدمات اور تعاون کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پر کل ہڑتال کا اعلان
یومِ آزادی کی تقریب
تقریب کے دوران UAE کے یومِ آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اتحاد کی علامت تھی۔
شکریہ
پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے میڈیا برادری کی شرکت، حمایت اور پاکستانی کاروباری برادری کی مؤثر آواز بننے پر شکریہ ادا کیا گیا۔








