ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے مذاکراتی کوششیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) پرتگال کے زیرِ اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا
محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کا کردار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
تحریک تحفظ پاکستان کی جدوجہد
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض
مولانا کی شمولیت کے لئے کوششیں
انہوں نے کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لئے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں آئے، میرا نہیں خیال کہ اب وہ ہمارے پاس آئیں گے، مولانا اپوزیشن میں ہیں، ہم کوشش کریں گے ان کو آن بورڈ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
آئینی ترامیم اور عدلیہ کی آزادی
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔
جوڈیشل پالیسی کا اگلا مرحلہ
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آخری کنویکشن 16 جنوری کو ہوا تھا، جوڈیشل پالیسی کے مطابق 35 دنوں میں فیصلہ ہونا چاہیے تھا، 10 ماہ سے زیادہ ہوگئے اب تک ان کا کیس نہیں لگ سکا۔








