پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے 30 نومبر کو جدہ پہنچیں گے۔
نئے قونصل جنرل کی تعیناتی
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے 30 نومبر کو جدہ پہنچ رہے ہیں۔ موجودہ قونصل جنرل خالد مجید یہاں چھ سالہ سفارتی مدت گزارنے کے بعد اسلام آباد وزارت خارجہ میں اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کا حلف لے کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، گورنر کے پی
مصطفیٰ ربانی کا پس منظر
واضح رہے کہ مصطفیٰ ربانی کا شمار پاکستان کی وزارت خارجہ کے محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ وہ وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ 1999 میں پشاور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، انہوں نے وزارت خارجہ میں شامل ہونے سے قبل ابتدائی طور پر پشاور میں ایک پرائیویٹ لاء فرم سے منسلک تھے۔ بعد ازاں، انہوں نے 2001-2002 تک پشاور یونیورسٹی میں قانون کی فیکلٹی میں ریسرچ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: Woman Attacked with Acid and Assaulted After Refusing Friendship; Suspect Arrested
خدمات اور تجربات
مصطفیٰ ربانی نے 2002 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی، اور سول سروس اکیڈمی، لاہور میں اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل، خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جنوری 2005 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (فنانس) کے طور پر اپنے سفارتی کیریئر کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرتوانائی نے بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہونے کی نوید سنا دی
بین الاقوامی تجربات
بعد ازاں وہ کثیرالجہتی امور اور اقوام متحدہ کے نظام سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اقوام متحدہ ڈویژن) وابستہ رہے۔ مصطفیٰ ربانی کی بیرون ملک پہلی پوسٹنگ تہران، ایران میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ساتھ ہوئی، جہاں انہوں نے 2007 سے 2009 تک بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بین الاقوامی تعلقات) خدمات انجام دیں۔ 2012 سے 2016 تک انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد واپسی اور مزید خدمات
اسلام آباد واپسی پر انہوں نے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول خیبر پختونخواہ (2016-2017)، ڈائریکٹر فارن سیکرٹری آفس (2017-2018) اور ڈائریکٹر فارن منسٹر آفس (2018-2021) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جدہ آمد سے قبل، وہ 2021 سے 2025 تک قطر کے شہر دوحہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور وزیر (سیاسی اور قونصلر امور) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
پاکستانی کمیونٹی کا ردعمل
مغربی صوبے میں مقیم پاکستانیوں نے مصطفیٰ ربانی بطور قونصل جنرل تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ وہ اپنے پیش رو قونصل جنرل کے مثبت کاموں کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کریں گے۔ قونصل جنرل پاک سعودی تجارت کے فروغ اور پاکستانی کلچر کو سعودی عرب میں مثبت شناخت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کمیونٹی ہمیشہ کی طرح قونصل جنرل کے مثبت کاموں میں شانہ پشانہ ان کے ساتھ رہے گی۔








