گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے اہم انکشاف کیا کہ مستقبل میں پنشن کی ادائیگیاں متاثر ہوسکتی ہیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے بھی بحریہ ٹاؤن میں پروجیکٹ لانچ کر دیا، 1 اور 2 بیڈ اپارٹمنٹس، اتنے سستے جو آپ کو پورے بحریہ میں نہیں ملیں گے.

ججز کی موجودگی اور قانونی مؤقف

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز عدالت کے حکم پر پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرادیے

درخواست گزاروں کا مؤقف

درخواست گزاروں کے وکیل نوشاب اے خان نے مؤقف اختیار کیا کہ دیگر صوبوں میں ملازمین کو زندگی میں ہی انشورنس کی ادائیگی ہو جاتی ہے، پنجاب میں انشورنس کا اہل بننے کے لیے ’مرنا پڑتا ہے‘، یہ قانونی سقم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت پنجاب کے ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس دینے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: تصویر میں سے ان پڑھ شخص کو ہٹا دو: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

چیف سیکرٹری کی تشویش

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق معاملے کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے، پنشن کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے، ممکن ہے چند سالوں میں پنشن بند کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکر فیصل نبی قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا

عدالتی ریمارکس

لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری تو عدالت کو بھی دھمکا رہے ہیں کہ شاید ہمیں بھی پنشن نہ ملے، ہمارے ساتھ جو ہونا ہے ہو جائے، ہمیں عوام کے بارے میں سوچنا ہے۔ جسٹس سلطان تنویر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری تو خود گھبرائے ہوئے ہیں کہ شاید انہیں بھی پنشن نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان وزیرِ داخلہ کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے،اسد قیصر

عملی تجاویز کی ہدایت

دوران سماعت ججز نے واضح کیا کہ عدالت کی کارروائی صوبے اور ملازمین کی بہتری کے لیے ہے، ملک اور نظام ملازمین کے بغیر نہیں چل سکتا، تین صوبے یہ فوائد دے رہے ہیں اور وفاق بھی نیم رضا مند ہے۔ اگر ملازمین کی مشکلات کم نہ کیں تو نظام نہیں چل سکے گا جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ ملازمین کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا۔

سماعت کی ملتوی

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عملی طور پر قابلِ حل تجاویز تیار کریں، مفصل رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو زندگی میں گروپ انشورنس نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...