دھرمیندر کی موت کے بعد ہیما مالنی کی پہلی ٹوئٹ، پیغام کیساتھ یادگار تصاویر جاری کردیں

اداکار دھرمیندر کی موت پر ہیما مالنی کا پیغام

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے ان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور پیغام جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ہیما مالنی کا طویل پیغام

ہیما مالنی نے ایکس پر ایک طویل پیغام لکھا اور ساتھ ہی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے لکھا دھرم جی! وہ میرے لیے بہت کچھ تھے، پیار کرنے والے شوہر، ہماری دو بیٹیوں کے باپ، ایک دوست، فلسفی، گائیڈ، شاعر، میری ہر ضرورت کے وقت کام آنے والے۔

اداکارہ نے لکھا ایک عوامی شخصیت کے طور پر ان کی قابلیت، ان کی مقبولیت کے باوجود ان کی عاجزی نے انہیں دوسروں سے مختلف کیا، فلم انڈسٹری میں ان کی لازوال شہرت اور کامیابیاں ہمیشہ قائم رہیں گی۔

ہیما کا ذاتی نقصان

ہیما مالنی نے مزید لکھا کہ میرا ذاتی نقصان ناقابل بیان ہے اور جو خلا پیدا ہوا ہے وہ ساری زندگی رہے گا، برسوں اکٹھے رہنے کے بعد میرے پاس بہت سے خاص لمحات کو زندہ کرنے کے لیے بے شمار یادیں ہیں۔

انہوں نے اپنی اور دھرمیندر کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔


واضح رہے کہ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر 24 نومبر کو ممبئی میں انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...