بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم کی بحرین میں کاروباری برداری سے گفتگو
منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب، بھارتی صحافی جیوتی ملہوترہ نے کالم میں اپنی حکومت کی نااہلی کھول کر رکھ دی : نصرت جاوید
تعلقات کی وسعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر کا ’’تحفہ‘‘ دیکھ کر سارہ خان روپڑیں
معاشی تعاون کی ضروریات
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کالاباغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی
نئے مواقع کی تلاش
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دونوں ملک ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں، بحرین کے کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، اب وقت ہے ہم مضبوط تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایرانی ولی عہد نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا ’’منصوبہ‘‘ بھی شیئر کر دیا
نوجوانوں کی طاقت
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوانوں کی بڑی طاقت ہے، ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور اے آئی کی تربیت سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کا تشدد کے بعد بے دردی سے قتل
بحرین کے سرمایہ کاروں کے لئے دعوت
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحرین کے پاس عالمی مہارت اور معاشی تجربہ ہے، پاکستان بحرین کے ترقی کے سفر سے سیکھنا چاہتا ہے اور تعاون کا خواہاں ہے، بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب اگرتلہ سازش کیس میں قید تھے تو اُنکے خصوصی نائب ڈاکٹر کمال الدین بھٹو کے ساتھ رابطے میں تھے، بھارت اس خوفناک سازش کا اہم مرکز تھا
آزادی تجارتی معاہدے کی خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنہ کی تفصیل اہل خانہ کو فراہم کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
مشترکہ ترقی کا فلسفہ
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے معروف قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تیزی سے جانا ہے تو اکیلے جائیں، دور جانا ہے تو مل کر چلیں، یہ پاکستان اور بحرین کے مستقبل کے باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا بہترین فلسفہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کو کیا ہوا؟ تصویر سامنے آنے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
بحرین کی قیادت کا شکریہ
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر بحرین کے عوام اور قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر خزانہ بحرین کی رائے
بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے رشتے تاریخ سے جڑے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی موجودگی ہمارے رشتوں کی تجدید ہے۔








