پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ، شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا
پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
اہم مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ
پولیس کے مطابق، اہم مقامات کی سیکیورٹی کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈ زون کے اہم انٹری پوائنٹس اور شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
سنیپ چیکنگ اور نئ سیکیورٹی ایس او پیز
’’جنگ‘‘ کے مطابق، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ریڈ زون کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، پولیس لائنز میں نئی سیکیورٹی ایس او پیز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ بکتر بند گاڑی اور سنائپر بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔








