ڈی جی پی آر کے 4 ملازمین ریٹائر ہو گئے
ریٹائرمنٹ کی تقریب
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلقات عامہ کے پریس کلپنگ سیکشن کے 4 ملازم ریٹائر ہو گئے۔ ان میں سجاد حسین، مرزا جواد اکرم، انصر محمود اور لیاقت علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر مجسمہ بنا گولڈن مین بھی حرکت کرنے پر مجبور ہو گیا
الوداعی تقریب
ڈپٹی ڈائریکٹر پریس کلپنگز ندیم بٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈی جی پی ار ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء کی رائے
تقریب کے شرکاء نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا اور آئندہ زندگی میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








