بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈقادرآباد کو بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند توڑ دیاگیا
نیپرا سے درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے: جاوید لطیف
فیول لاگت میں کمی
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔
بجلی کی پیداوار اور کھپت
سی پی پی اے اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیدا ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھی ہے۔








