کچھ لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں اس لیے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، وزارتِ داخلہ نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کردیا
یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: غزنی میں شیعہ برادری کا افغان حکومت کی حمایت کا اظہار
پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول
سینیٹ کمیٹی کا اجلاس
تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سابق شوہر کے کزن نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پابندی کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا‘۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔
سینیٹر سمینہ ممتاز زہری کا بیان
علاوہ ازیں، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے بھی ڈان سے خصوصی گفتگو میں وزارتِ داخلہ کے عہدیدار کے بیان کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چند لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور حالیہ عرصے میں بہت کم ویزے بڑی مشکل کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔








