عمران خان سے آخری ملاقات 4 نومبر کو ہوئی، انکی صحت پر تشویش ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ انتشار کی طرف چلے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کی تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
ملاقاتوں کی کمی
بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہئے۔ 4 نومبر کو آخری ملاقات ہوئی ہے، اس کے بعد نہ وکلاء کی ملاقات ہورہی ہے، نہ ہی فیملی کے افراد کی اور نہ ہی لیڈرشپ کی ملاقات کرائی گئی۔
عمران خان کی صحت پر خدشات
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہری پور میں ہم جیتے لیکن ہم اپنی جیت کا دفاع نہیں کر سکے۔ عمران خان کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اُن کی صحت سے متعلق بہت تشویش ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ انتشار کی طرف چلے جائیں گے۔








