وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں سپیشل طلباء کے لیے ہمت کارڈ اور سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کا اعلان، ہر سنٹر کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیشل طلباء کیلئے اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل طلباء کیلئے ہمت کارڈ اور پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کا اعلان کیا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل سٹوڈنٹس بنانے کا اعلان کیا۔ ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔

افتتاحی تقریب کا خطبہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے سکول میل پروگرام برائے سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس اور سنٹر آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں۔ آٹسٹک بچوں کیلئے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔ محترم اساتذہ اور سپیشل ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سرد ہواؤں نے استقبال کیا، پر انی شناسائی خوشگوار دوستی میں بدلنے والی تھی، سفر نے تھکا دیا، گرم بستر تھا اور نیند تھی، یہیں مجھے اگلے چند روز قیام کرنا تھا۔

سپیشل ایجوکیشن کے مراکز کی تعمیر

انہوں نے مزید کہا کہ وزرات اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کے تمام شہروں میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز بنانے کا اعلان کیا تھا۔ صرف ڈیڑھ سال میں سپیشل ایجوکیشن، سنٹر آف ایکسی لینس کے خواب کو ثانیہ عاشق نے سچ کر دکھایا۔ 28 اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس بن گئے جبکہ دیگر اضلاع میں جلد بننے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر

والدین کی اہمیت

سپیشل بچوں کی خدمت پر ان کے والدین بھی خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ سپیشل بچوں کیلئے کام کرنا میرا فرض ہے۔ والدین کو سپیشل بچوں کی تکلیف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسی لینس اپنی نوعیت کا تاریخی پراجیکٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات؛ اعجاز چودھری کی اہلیہ کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

سکول میل پروگرام کی کامیابیاں

وزیر اعلیٰ نے سکول میل پروگرام میں دیئے جانے والے دودھ اور بسکٹ خود کھا کر معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس 60 بسیں آچکی ہیں۔

پہلا سکول آف آٹزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری سکول آف آٹزم کا جلد افتتاح کریں گے۔ سکول آف آٹزم میں داخلے پر ہزاروں درخواستیں وصول ہوئیں۔ یہ سکول دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...