الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سیاسی شخصیات کیخلاف دائر مقدمات سماعت کیلئےمقرر کردیئے
انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سیاسی شخصیات کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کے لئے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا اپنے ہونٹوں سے متعلق انوکھا انکشاف
طلال چودھری اور خذیفہ رحمان کے مقدمات
اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری اور خذیفہ رحمان کے خلاف ضابطۂ اخلاق خلاف ورزی کے کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے کیسز 2 دسمبر کی جاری کردہ کاز لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں جہاں ان سے وضاحت اور دلائل طلب کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وراثتی جائیداد کے تنازع پر بیوہ خاتون کا قتل؛ ملزمان 11برس بعد بری، عمر قید کی سزا کالعدم قرار
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کیس
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی جس میں وزیراعلیٰ کے دورہ جات، جلسوں اور حکومتی وسائل کے استعمال سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں دینے کی وڈیوز وائرل، حکومت برطانیہ سے کارروائی کا مطالبہ
شفاف انتخابی عمل کی یقینی بنانا
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے گا تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منصفانہ طور پر آگے بڑھ سکے۔
نئی کاز لسٹ میں شامل دیگر کیسز
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی کاز لسٹ میں متعدد دیگر کیسز بھی شامل ہیں، جن کی سماعت مقررہ تاریخوں پر عملدرآمد کے ساتھ کی جائے گی۔








