ٹری نیشن سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا
راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت ہر سیلاب متاثرین تک پہنچے گی، نقصان کا ازالہ کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
سری لنکا کا اسکور اور کھلاڑیوں کی کارکردگی
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 اور کوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو “سپر سی ایم” کا خطاب مل گیا
پاکستان کی بولنگ کارکردگی
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
میچ کی اہمیت
سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ سری لنکا کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہے، آج اگر فتح حاصل کی تو 29 نومبر کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہوگا، ہار گئے تو پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کھیلیں گی۔








