سینیٹ میں گھریلو تشدد کے خلاف اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق سے متعلق بل منظور
سینیٹ میں گھریلو تشدد کے خلاف بل کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے گھریلو تشدد کے خلاف اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق سے متعلق بل منظور کر لیا۔ یہ بل پی پی رہنما شیری رحمان نے پیش کیا۔ بل کی منظوری کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست
شیری رحمان کا بیان
ڈان نیوز کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں اس طرح کے قوانین پہلے سے موجود ہیں اور یہ قانون سازی کئی سالوں سے التوا میں تھی، جو آج مکمل ہوئی ہے۔ پندرہ سال بعد ہونے والی اس پیش رفت پر حکومت اور اس کے اتحادی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جے یو آئی کا احتجاج
بل کے خلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسے غیر شرعی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ایوان کی کاروائی جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی گئی۔








