عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیکٹری ناکے پر دھرنا جاری

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا اڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے پر روک دیا، سہیل آفریدی نے وہیں دھرنا دے دیا، جو ابھی تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے غلط آؤٹ پر بول پڑے

پولیس کی مداخلت

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اپنے قائد سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہ دی۔ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کی طرف مارچ کیا، پنجاب پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو وہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

کارکنان کی موجودگی اور یکجہتی کا اظہار

موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے، جو عمران خان کے حق میں نعرے لگا کر اپنے قائد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دھرنے کے دوران کارکنوں نے باجماعت نماز ادا کی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، عمران خان کی صحت اور ناحق قید سے رہائی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...