خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک
خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہوگئی، انہیں ڈھاکہ کے ایورکیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلد از جلد وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ماریا کورینا
قلب و پھیپھڑوں کے مسائل
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملک میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا
دعا کی اپیل
بی این پی نے قوم سے خالدہ ضیاء کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
صحت کے مسائل
79 سالہ سابق وزیرِاعظم متعدد پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے مسائل، جگر اور گردوں کی خرابی، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریاں، گٹھیا اور آنکھوں کے عارضے شامل ہیں۔ ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی اسٹنٹس لگوا چکی ہیں۔








