بحریہ ٹاؤن لاہور کی بجلی بند، مکمل بلیک آؤٹ کی صورتحال
بجلی کا بلیک آؤٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاؤن میں بجلی پچھلے کئی گھنٹوں سے بند ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پر رہائشیوں کی جانب سے شکایات کا انبار لگا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
نیب کی کارروائی
????NAB has cut-off all accounts of Bahria Town including the ones used to pay electricity bill. Therefore there’s currently electricity blackout in Bahria Town.
— M Masab Cheema (@m_masab_cheema) November 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی
شہریوں کی مشکلات
بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 9 بجے بجلی بند ہوئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحالی نہیں کی گئی۔ بعض شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن، بحریہ آرچرڈ اور بحریہ نشیمن کی بجلی بند ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کا آزادانہ نظام موجود ہے اور یہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔ اچانک بلیک آؤٹ کی صورت حال نے لوگوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن سے متاثرہ پاکستانی شہری کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کی کوشش ناکام
بلیک آؤٹ کی تصاویر
NAB’s action has led to the freezing of all Bahria Town accounts and suspension of electricity, leaving Bahria Town, Bahria Orchard & Bahria Nasheman Lahore in total darkness. Kiya mulk hai yaar.
.
.
#blackout #bahriatown #Lahore #bahriatownlahore— Shoaib Qasim (@shoaibqasim83) November 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی ملاقات
حکومت سے اپیل
شہریوں کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی اور عام رہائشیوں کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔ بعض لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پورے بحریہ ٹاؤن کی بجلی بند ہے جبکہ بلاول ہاؤس کی بتیاں روشن ہیں، جو کہ طاقتوروں کے لئے قانون کی عدم دسترس کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
شہریوں کی مشکلات
Power has been out for 3 hours in Bahria Town Lahore and Bahria Orchard. No one knows when electricity will return. With accounts frozen, how are bills supposed to be paid by Bahria? Why are innocent families suffering because of someone else’s fight.
@PakPMO @CMShehbaz— Farhaj Chaudhary (@ChFarhaj) November 27, 2025
آخری مطالبہ
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالکان کے ساتھ جو بھی مسئلہ ہے، اس سے عام شہریوں کا کیا لینا دینا ہے۔ انہیں کیوں سزا دی جارہی ہے؟ حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ شہریوں کو آئندہ ایسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Bahria town Lahore right now. pic.twitter.com/rVtwVigz2N
— مریم (@M_a029) November 27, 2025








