چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی،شنوائی نہیں ہوئی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات ناکام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا
اجلاس میں رکاوٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نائلہ کیانی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے پرعزم
آئندہ کے لائحہ عمل
سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک قاتلوں کی داستانیں: والدین یا بچوں کے بے رحمی سے قتل کرنے والے سیریل کلر کیوں ایسا کرتے ہیں؟
دھرنا ختم کرنے کا اعلان
قبل ازیں راولپنڈٰی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کون سا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کرسکوں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ کل عدالتی حکم کے باوجود مجھے نہ دیگر رہنماوں کو بانی سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلے بانی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔ انہیں اڈیالہ روڈ پر بالوں سے پکڑا گیا اور ان کی بے عزتی کی گئی۔ یہ سب کچھ بانی کو توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے، بشری بی بی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوران حراست کی مشکلات
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کل پورا دن، پوری رات اور اب صبح ہوگئی، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ شب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا تھا.








