ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا، علیمہ خان کا تہلکہ خیز انکشاف
پیٹ کمنز کی واپسی میں تاخیر
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی سکواڈ میں واپسی میں تاخیر ہے۔ پیٹ کمنز سکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود ہوں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
عثمان خواجہ کی فٹنس کا امتحان
پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان خواجہ کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، مگر انہیں برسبین ٹیسٹ سے قبل اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فخرزمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی
دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔
پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی فتح
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔








