لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹریفک مینجمنٹ میں اصلاحات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور آسان بنانے کے لیے پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ میں 60 سال بعد پہلی بار 20 بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما خورشید شاہ کی 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لئے وہیل چیئر پر ایوان میں آمد، نواز شریف نے نشست پر جا کر احوال دریافت کیا

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔

سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

سخت فیصلے اور ہدایات

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی، اور یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنانے کی ہدایت کی۔

حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

پارکنگ اور ڈرائیونگ کی نئی پالیسی

فیصلہ کیا گیا کہ مناسب پارکنگ نہ ہونے کی صورت میں میرج ہال بھی نہیں ہوگا، اور میرج ہال کو پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا۔

پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کے لیے سخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا۔ انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید کی سزاں بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کریک ڈاؤن اور ٹریفک کی بہتری

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

لاہور میں ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لیے 30 دن کی فیصلہ کن ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول

ٹریفک قوانین اور قوانین کی عملداری

اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بیٹھانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہورسمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی امتیاز نہ رکھا جائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔

ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو آخری چانس دے رہی ہوں، اگلا موقع نہیں ملے گا، اگر ناکامی ہوئی تو نیا ڈیپارٹمنٹ بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز ٹھیک کردی مگر ٹریفک کا برا حال ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور مسلسل بے ہنگم ٹریفک ریاستی رٹ کمزور ہونے کے مترادف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...