سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
عطا اللہ تارڑ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے۔
سہیل آفریدی کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی سے سیاسی رہنمائی لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا کاٹنے والے سے سیاسی رہنمائی لینا جیل رولز کے خلاف ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح امن وامان کے بجائے ایک غیرقانونی بیانیہ ہے۔








