بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
علیمہ خان کی درخواست
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ یہ درخواست 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں فریقین
درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ استدعاکی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔








