اس وقت صرف اپنی گارنٹی پر عمران خان سے ملاقات کرواسکتاہے، زاہد گشکوری نے نام بھی بتادیا
عمران خان کی فیملی کا احتجاج
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی فیملی اور پارٹی قائدین اڈیالہ جیل میں پارٹی بانی سے ملاقات نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔ ایسے میں صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ اس وقت صرف ایک ہی شخص بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کرواسکتا ہے اور وہ علی امین گنڈا پور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مومن آغا کی خوش دامن کی رسم قل کل ہوگی۔
زاہد گشکوری کا بیان
اپنے فیس بک پیج پر زاہد گشکوری نے لکھا کہ "اگر اس وقت کوئی اپنی ضمانت کی بنیاد پر بہنوں کی عمران خان سے ایک ملاقات کراسکتا ہے تو پی ٹی آئی میں وہ صرف ایک ہی شخص ہے، جی ہاں علی امین گنڈا پور۔ حکومت اور مقتدر حلقوں کو یہ 100 فیصد گارنٹی چاہیے کہ جو شخص بھی عمران خان سے ملاقات کریگا، وہ اس میٹنگ پر میڈیا سے بات نہیں کرے گا، نہ ہی اس ملاقات کا احوال عمران خان اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر آئے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حکومت کی خواہش نہیں، بس ہمارا آئین واپس کر دیں ورنہ پھر ہم عوام منظم کریں گے، محمود خان اچکزئی
مزید وضاحت
انہوں نے مزید لکھا کہ "صرف اور صرف یہ عمران خان سے ایک گارنٹی درکار ہے جو کوئی دینے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی یہ عمران خان کا سوشل میڈیا کا کنٹرول کسی کے اختیار میں ہے، شاید علیمہ خان کے اختیار میں بھی نہیں۔"
فیس بک پوسٹ








