سری لنکا: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 46 افراد ہلاک
سری لنکا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں: نارووال میں نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، لاہور ریفرکردیا گیا
جانوں کا نقصان
کولمبو حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے کم از کم 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گنے کی ٹرالیوں کو اوورلوڈنگ کے الزام میں روکنا ،مقدمات درج کرنا کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے: ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ
پہاڑی علاقوں کی صورتحال
سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں 25 اموات رپورٹ ہوئیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر ملبے تلے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ
ٹرانسپورٹ میں خلل
حکام کے مطابق شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا
ریسکیو اقدامات
وسطی سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد لاپتہ جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی
عوامی مشکلات
شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ کئی سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آ گئی ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی اور پانی کی قلت
حکام کے مطابق پانی کے ذخائر اور دریا ابل پڑے ہیں اور صوبوں کو ملانے والی متعدد اہم سڑکیں ڈوب گئی ہیں، جس کے باعث کئی علاقے بیرونی دنیا سے کٹ گئے ہیں۔








