وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی سے ملاقات کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے، چینی صدر
دھرنے کے بعد کی سرگرمیاں
وہ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد صبح اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے۔
مضبوط عزم
یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کے لیے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔








