کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے نے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمن اور زاہد علی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری
ملزمان کے خلاف الزامات
تفصیل کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا کرانے والوں گروہوں سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی افواج، کوئی مقابل نہیں دور تک
زاہد علی کی پروفائل
متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پروفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے۔ ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے پاکستان میں ہر دل خوش اور ہر چہرہ مسکراتا نظر آئے:وزیر اعلیٰ کا “مہربانی” کے عالمی دن پر پیغام
جوئے کی بین الاقوامی شمولیت
زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
افریقی ممالک کے ساتھ روابط
زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطوں کا ذکر موجود ہے۔ مزید یہ کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر پیش کرتا تھا اور ورلڈ کرکٹ لا کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے جڑا ہوا تھا۔
بین الاقوامی پابندیاں
ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے اور وہ کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی شامل تھے۔








