کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے نے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کھلانے میں ملوث 2 ملزمان مجیب الرحمن اور زاہد علی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
ملزمان کے خلاف الزامات
تفصیل کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا کرانے والوں گروہوں سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: جعلی خاتون ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگا کر معصوم بچے کی جان لے لی، پرچہ درج، ڈاکٹر غائب
زاہد علی کی پروفائل
متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پروفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے۔ ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل
جوئے کی بین الاقوامی شمولیت
زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کا معاملہ، یورپی یونین نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
افریقی ممالک کے ساتھ روابط
زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطوں کا ذکر موجود ہے۔ مزید یہ کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر پیش کرتا تھا اور ورلڈ کرکٹ لا کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے جڑا ہوا تھا۔
بین الاقوامی پابندیاں
ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے اور وہ کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی شامل تھے۔








