سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس
سابق صدر کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی 3 گھٹنے طویل بریفنگ’’آ پریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ ضرور اجر دے گا: مریم نواز
سندھ ہائیکورٹ کا اقدام
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ‘دنگل’ پر پابندی لگا کر افسوس ہوا: مریم اورنگزیب
عدالت میں چیلنج
عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: منی پور میں پھر ہنگامے
بیرسٹر علی طاہر کا موقف
سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبل ازیں دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی کیا گیا، تاہم عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف 2 گھنٹے بعد دوبارہ دونوں کے نام اسی فہرست میں شامل کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم اب کیسے ہیں ؟
درخواست گزاروں کا مؤقف
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
عدالت کی ہدایت
بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ آئینی بینچ نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر فریقین وضاحت پیش کریں کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کے نام دوبارہ فہرست میں کیوں شامل کیے گئے۔








