اس کی قیمت ایک کروڑ ہے، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
اداکارہ درفشاں کی پینٹنگ کا حیران کن قیمت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کرکٹ کھیلتے ہوئے 11 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، بچے کے دکھ نے ماں کو نیم پاگل کردیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر تجارتی راہداری بحالی کرنے کی تیاریاں، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے سکینر ٹرمینل پہنچا دیے گئے
دانش نواز کا حیران کن ردعمل
ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔
اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔
دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ 'آرٹ ایسے ہی بکتا ہے'۔
مداحوں کا ردعمل
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔









