اس کی قیمت ایک کروڑ ہے، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
اداکارہ درفشاں کی پینٹنگ کا حیران کن قیمت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جینڈر ٹیسٹ کے خوف کی وجہ سے باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس وزیراعلیٰ گنڈاپور کے معاملے پر
دانش نواز کا حیران کن ردعمل
ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔
اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔
دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ 'آرٹ ایسے ہی بکتا ہے'۔
مداحوں کا ردعمل
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔









