نیپال کے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی، نوٹ میں ایسا کیا کچھ ہے؟ اہم تفصیلات جانیے

کھٹمنڈو کی تازہ خبر

نیپال کے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی، نوٹ میں ایسا کیا کچھ ہے؟ آپ بھی جانیے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ

نئے کرنسی نوٹ کا اجرا

تفصیلات کے مطابق نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ گذشتہ روز جاری کیے۔ جاری ہونے والے نئے نوٹ میں نیپال کا نیا نقشہ دکھایا گیا ہے، جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا کی جانب سے 3 بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کی تصدیق؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

متنازعہ علاقے کی تصویر کشی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے دکھائے گئے ہیں، جو بھارت کے ساتھ تنازعہ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ نیپال راسٹرا بینک (این آر بی) کے نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں، جبکہ نئے نوٹ کے اجراء کی تاریخ 2081 BS ہے، جو گزشتہ سال 2024 کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج دیوالی، سرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر اینٹی سموگ گنز تیار، ہاٹ سپاٹس پہ آپریشن شروع

ڈیزائن کی تاریخی پس منظر

’’جنگ‘‘ کے مطابق 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ برس منظور کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ حالیہ جاری ہونے والے نئے نوٹوں پر 2024 درج ہے۔ واضح رہے کہ 2020ء میں نیپال کے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی حکومت نے ملک کا ترمیمی نقشہ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اہم سٹرٹیجک علاقے لیپو لیکھ، لیمپیادھورا اور کالاپانی کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا، اور بعد ازاں پارلیمنٹ سے اس کی توثیق بھی کر دی گئی تھی۔

نوٹ کا نیا ڈیزائن

خیال رہے کہ گزشتہ برس نیپال نے سابق وزیرِ اعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری کے بعد 100 روپے کے نئے نوٹ کا ڈیزائن منظور کیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹ قابلِ استعمال ہے اور اس کی پچھلی جانب موجود پرانا نقشہ تبدیل کر کے نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...