سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
سپریم کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
تعطیلات کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی۔
عدالت کا دوبارہ کھلنا
سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلے گی۔ تاہم تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت کی تعطیلات
یاد رہے کہ چند دن پہلے وفاقی آئینی عدالت نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت کی تعطیلات کی مدت
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت 14 دن کے لئے بند رہے گی، 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔
آئینی عدالت کی کاروائیاں
5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ آئینی عدالت میں تعطیلات کے دوران فوری اور مقررہ مقدمات کی سماعت ہوگی۔








