بہنوں کو بھائی کی صحت پر تشویش، علیمہ خان نے محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا
علیمہ خان کا خط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کے حوالے سے ہمشیرہ علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
عمران خان کی ملاقاتوں کا مسئلہ
خط میں علیمہ خان نے کہا کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان کی حالت اور حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جائے۔ پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت سے متعلق فوری جواب دے۔
صحت اور حفاظت پر تشویش
خط میں علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیوں کہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔
????????بریکنگ نیوز
علیمہ خان نے عمران خان سے صحت اور حفاظت سے متعلق Factual position واضح کرنے اور فیملی و وکلاء کی ملاقات کرانے کیلئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو خط لکھا دیا pic.twitter.com/DhNWV8E7gt— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) November 28, 2025








