رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفی، ایسا کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں
رومانیہ کے وزیر دفاع کا استعفیٰ
بخارسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) رومانیہ کے وزیر دفاع اپنی سی وی میں غلط بیانی پر مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کا فیصلہ، ملک میں رکھنے پر بھی پابندی عائد
غلط معلومات کا تنازع
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق رومانیہ کے وزیر دفاع Ionut Mosteanu نے اپنی سی وی میں غلط معلومات دینے کے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
وزیر دفاع کا بیان
رومانیہ کے وزیردفاع نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ’’سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا جس میں کبھی گیا ہی نہیں۔ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، چاہتا ہوں کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر کوز رہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی تقسیم کا معاملہ، عدالت نے چوہدری برادران کو طلب کرلیا
قومی سلامتی کی ضرورت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ رومانیہ اور یورپ، روسی حملوں کی زد میں ہیں، رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت میں دفاع کرنا چاہیے۔
تنازع کا پس منظر
یاد رہے کہ رومانیہ کے وزیردفاع کے سی وی میں جھوٹ لکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔








