معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ اور معاون آلات کی تقسیم کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ
تیز رفتار ترقی کی جانب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ اور معاون آلات کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کرایوں میں بھاری اضافے کا خدشہ
اہم اجلاس
اس سلسلے میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے حق میں پیش ہونے والے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کردیا
ہدف کا تعین
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باہم معذوری کے شکار 1 لاکھ افراد کو ہمت کارڈ کی فراہمی کا ہدف 10 دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا، جب کہ 17 ہزار معاون آلات کی تقسیم بھی 15 دسمبر تک یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ٹی وی کے ڈراموں میں عورت کو تھپڑ مارنے کی اجازت نہیں دیتی، سلطانہ صدیقی
معاون آلات کی تقسیم
اجلاس میں وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی تقسیم دسمبر کے دوران مکمل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
نگرانی کے اقدامات
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر ہمت کارڈ اور معاون آلات کی فراہمی کی نگرانی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








