کراچی میں ڈاکوؤں نے 7 سالہ بچے کو موبائل فون نہ دینے پر گولی مار کر زخمی کر دیا
کراچی میں ڈکیتی کی کوشش
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ڈاکو بے لگام، گڈاپ کے علاقے میں فائرنگ سے 7 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد محمد عامر کا بیان
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 7 سالہ بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ موبائل نہ دینے پر ڈاکووں نے بچے کو گولی مار دی۔
زخمی بچے کا علاج
زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔








