پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ، طالبعلم سمیت 2 افراد جاں بحق
خوفناک ٹریفک حادثہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، اعزاز چوہدری
حادثے کی تفصیلات
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل گیٹ نمبر 4 کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ روڈ کٹ پر دونوں افراد کی موٹرسائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں ایم بی اے کا طالب علم جنید اعجاز اور یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
متعلقہ اعلانات
سٹی 42 کے مطابق، رجسٹراریونیورسٹی نے 7 اکتوبر کو سی ٹی او کو گیٹ نمبر 4 کے سامنے یو ٹرن بند کرنے کا خط لکھا تھا۔ رجسٹرار کے خط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے کے خطرات کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ، رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات سے آگاہ بھی کیا۔








