عمران خان سے چند سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اُن کی بے شمار خدمات ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اقرار الحسن

اقرار الحسن کا عمران خان کے بارے میں بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ملک کے سابق وزیراعظم ہیں اور 2024 کے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سیاستدان بھی ہوں گے۔ اُن سے کچھ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں، مگر اُن کی بے شمار خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

قانونی مسائل اور حقوق کی خلاف ورزی

اقرار الحسن نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ اُن پر قائم مقدمات کی صحت سے لے کر جیل میں اُن کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابلِ مذمت ہے۔ ایک شہری اور ایک قیدی کی حیثیت سے بھی اُنہیں اُن کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ بدقسمتی سے، موجودہ پی ٹی آئی نہ اب تک اُن کی رہائی اور ریلیف میں کوئی کردار ادا کر سکی ہے اور نہ آئندہ کر سکے گی، کیونکہ یہ ایک شخصیت کے گرد اکھٹا ہونے والا ہجوم تھا جس کا شیرازہ اُس شخصیت کے منظر سے ہٹنے کے بعد بکھر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکریہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔۔۔ بھارت سے مایوس واپس آنے والے معصوم بچوں عبداللہ اور منساء کی کامیاب سرجری ہو گئی ( ویڈیو دیکھیں )

نئی جمہوری جماعت کی اہمیت

اقرار الحسن مزید کہتے ہیں کہ ایک شخص کی بجائے ایک نظریے کے گرد اکھٹے ہونے والے نوجوانوں کی ایک نئی، منظم اور مضبوط جمہوری جماعت ہی سیاسی انتقام کے اٹھہتر سال کے سلسلے کو روک سکتی ہے۔ اس جماعت میں فیصلے شخصیات کی ذاتی انا یا مفاد کی بجائے ملکی، قومی اور جماعتی مفاد کی بنیاد پر مشاورت اور جمہوریت سے کیے جائیں گے۔

نوجوانوں کی مشترکہ کوششیں

اقرار الحسن نے مزید لکھا کہ اگر نوجوان ایک جمہوری پلیٹ فارم پر اکھٹے اور متحد ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ایک اصول کی بنیاد پر عمران خان کی رہائی شامل آئندہ اس سلسلے کو روکنے کی مربوط اور منظم کوشش کر سکتے ہیں۔ دھڑوں میں بٹی ہوئی اور ایک دوسرے کو ٹاؤٹ کہتی ہوئی پی ٹی آئی سے یہ کام کبھی نہیں ہو سکے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...