آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلباء نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا
پاک بھارت مباحثہ آکسفورڈ یونیورسٹی
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) آکسفورڈ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین کے صدر موسی ہراج کی جانب سے منعقدہ پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلباء نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
مباحثے کا موضوع
“پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سیکورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے”کے موضوع پر دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چار بڑے ہاتھیوں کے وزن کے برابر تین لاکھ پاؤنڈ پنیر غائب ہو گئی
پاکستانی ٹیم کی قیادت
سٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسی ہراج نے یونین کے دو سابق صدور احمد نواز اور اسرار کاکڑ کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔ تینوں طلباء نے نہائت مدلل انداز میں پاکستان کا مقدمہ شرکاء کے سامنے رکھا جبکہ بھارتی طلباء مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
نتائج اور ووٹنگ
مباحثے کے آخر میں ڈیبیٹ ہال میں موجود طلباء نے ووٹ دیے۔ پاکستانی ٹیم کو 106 جبکہ بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے۔
بھارتی طلباء کی موجودگی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی میں بھارتی طلباء کہ بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اور ڈیبیٹ ہال میں بھی بھارتی شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔








