چین-لاؤس تعاون کی 20 ویں سالگرہ پر چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ

وینتیان(شِنہوا)لاؤس میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس نے لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں اپنی 20 ویں سالگرہ منائی جس میں لاؤس اور چین کے درمیان 2 دہائیوں پر محیط تعاون کو اجاگر کیا گیا اور مستقبل کے اشتراك کے لئے ایک وژن پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

تقریب کی مہمان شخصیات

اس تقریب میں لاؤس کے نائب وزیراعظم سالیومسائے کوماسیتھ، لاؤس میں چینی سفیر فانگ ہونگ، لاؤس میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے صدر شین شوئے چھن، سرکاری حکام، کاروباری نمائندوں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کئے، وزیر خزانہ

سالیومسائے کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سالیومسائے نے لاؤس کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چیمبر اور چینی کاروباری اداروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاؤ حکومت ماحول دوست معیشت، صاف توانائی، ڈیجیٹل معیشت، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ، سیاحت اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں چینی کمپنیوں کی مسلسل سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاؤس اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 6 ماہ کے دوران بینکوں کے اثاثے 11 فیصد تک بڑھ گئے

چیمبر کا کردار

فانگ نے چیمبر کے اہم کردار کی تعریف کی جو وہ اراکین کی خدمت، حکومت اور کاروبار کے درمیان ہم آہنگی اور چین-لاؤس عملی تعاون کو آگے بڑھانے میں ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان کر دیا گیا

چین کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کی سفارشات

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ختم ہونے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں ملک کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے لئے سفارشات منظور کی گئی ہیں۔ اس مدت کے دوران چین جدیدیت کو فروغ دیتا رہے گا، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو بڑھائے گا اور اعلیٰ معیار کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو گہرا کرے گا جو لاؤس سمیت دیگر ممالک کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میوزک ٹیچرز نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا

شین کا خطاب

شین نے اپنے خطاب میں چیمبر کی 2 دہائیوں کی خدمات کو اجاگر کیا جن میں ارکان کی خدمت، تعاون کا فروغ اور مشترکہ ترقی کا حصول شامل ہے اور چین-لاؤس تعلقات کے ارتقا کو اچھی پڑوسی دوستی سے ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری تک بیان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر 1968ء تک انڈیا سے صرف دلاسہ ملا کہ صبر کریں انتظار کریں، میں نے بالآخر والد صاحب سے کہہ دیا اب آپ اپنی خوشی کر سکتے ہیں

اعداد و شمار کی روشنی میں تعاون

انہوں نے دو طرفہ تعاون کی گہرائی کو اجاگر کرنے والے اعداد و شمار بھی پیش کئے۔ لاؤس کی حکومت نے 927 چینی سرمایہ کاری منصوبوں کی منظوری دی ہے جس کی مجموعی مالیت 18 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے، جو چین کو لاؤس میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار بنا رہا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 تک چین-لاؤس تجارت 6.968 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا

سماجی فلاح و بہبود کی سرگرمیاں

پچھلے 5 سال میں چینی کمپنیوں نے لاؤس میں سماجی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی، 30 سے زائد سکول قائم کئے اور 400 سے زیادہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام چلائے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہرمیں گرگئے، دو جاں بحق

دستاویزی فلم اور رپورٹ کا اجرا

تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں چینی کمپنیوں کی اقتصادی ترقی، سماجی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ میں شراکت کو اجاگر کیا گیا۔ چیمبر نے ایک رپورٹ بھی جاری کی جس میں لاؤس میں گزشتہ 20 سال میں چینی کمپنیوں کی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کی طویل مدتی کوششوں کا خلاصہ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج

دو لسانی نصابی کتاب کا تعارف

ایک دو لسانی چینی-انگریزی نصابی کتاب بھی متعارف کرائی گئی جس میں چینی سرمایہ کاری والی کمپنیوں اور چیمبر کے رکن اداروں کی مصنوعی ذہانت، فائیو جی کمیونیکیشنز اور خلائی انجینئرنگ جیسی ٹیکنالوجی میں کامیابیوں کو منظم انداز میں دکھایا گیا۔ اس میں لاؤس میں چینی کمپنیوں کے کامیاب کیسز بھی شامل ہیں تاکہ لاؤس کے نوجوان طلباء کو جدید چین کے بارے میں بہتر فہم فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فضاﺅں سے آﺅ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے: کامیڈین افتخار ٹھاکر کا بھارت کو کرار ا جواب

اخلاقی کنونشن کی دستخط کی تقریب

تقریب میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس لاؤس کے رکن اداروں کے ضابطہ اخلاق کنونشن کے دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

چیمبر کی تاریخ اور حالت

لاؤس میں دی چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس ایک غیر ملکی چیمبر آف کامرس ہے جس کی نومبر 2005 میں لاؤس کے وزارت خارجہ نے باقاعدہ منظوری دی تھی۔ آج تک چیمبر کے ارکان کی تعداد چند درجن کمپنیوں سے بڑھ کر 100 سے زائد ہو گئی ہے جن میں 25 ذیلی چیمبرز اہم شعبوں جیسے توانائی، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ، زراعت، فِن ٹیک، اور ثقافتی سیاحت میں موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...