اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی
سیکیورٹی کی سختی کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ
خصوصی سیکیورٹی پلان
نجی ٹی وی’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اضافی نفری کی تعیناتی کیلئے ایک خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، جو تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ اطراف کی سڑکوں پر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی فورس تعینات رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی نوجوان سائنسدان کی لاش برآمد، ایلون مسک کا معنی خیز ٹوئٹ
پولیس کی ڈیوٹیاں
پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں 12، 12 گھنٹے کے حساب سے تقسیم کی گئی ہیں، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی لوٹری لگ گئی ہے، ہر طرف سے پیسے برس رہے ہیں، بھارتی صحافی کے وی لاگ نے بھارتیوں کو پریشان کردیا
اہلکاروں کی تعیناتی
مجموعی طور پر 700 سے زیادہ اہلکار و افسر جیل کی بیرونی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جو مکمل اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا: بیرسٹر سیف
سیفٹی مانیٹرنگ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل گارڈز کی نفری کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا اور سیکیورٹی امور کی براہِ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی.
سیاسی تناظر
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمانی کارروائی روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔








