تحریک آزادی کی کارکن مان وتی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، ہاتھ میں لاٹھی پکڑے گاندھی کا نسوانی ایڈیشن لگ رہی تھیں، انگریز سامراج کیخلاف جدوجہدکی

تقریب کا آغاز

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 231
راقم کی تقریر کے ساتھ ہی سٹیج سیکرٹری نے بار کی جنم دن تقریبات کے پہلے سیشن کے خاتمے اور آدھ گھنٹہ بعد دوسرا سیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اس پہلے سیشن کا اختتام پاکستانی وفد میں شامل محترمہ اْمّ کلثوم کی خوبصورت آواز سے ہونے جا رہا ہے۔ اْمّ کلثوم شوقیہ گلوکاری کرتی ہیں اور آج ہماری درخواست پر چند لمحوں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ انہیں تالیوں کی گونج میں سٹیج پر خوش آمدید کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم

محترمہ اْمّ کلثوم کی پرفارمنس

اْمّ کلثوم نے تین چار چھوٹی چھوٹی پنجابی سہ مصری نظمیں خوبصورت ترنم کے ساتھ سنائیں۔ آخری نظم کے بول کچھ اس طرح تھے:
کردار نبھاواں گے
وعدہ اے وکیلاں دا
خوشیاں ورتاواں گے
اْمّ کلثوم رخصت ہوئیں تو پورا ہال نعرہ ہائے تحسین اور تالیوں سے گونج رہا تھا۔ ان تالیوں کا جوش و خروش اور گونج ان تالیوں سے بہت زیادہ بلند آہنگ تھی جو ان کی آمد پر بجائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا

ایوارڈز کی تقسیم

آدھ گھنٹہ وقفہ کے بعد ہم دوبارہ مرچنٹ چیمبر ہال میں تھے۔ سٹیج سیکرٹری باجپائی نے اعلان کیا کہ تقریب کے اس سیشن میں سب سے پہلے ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لیے جن افراد کو منتخب کیا گیا تھا ان میں مہمان وکلاء وفود کے علاوہ کانپور کے نامور قانون دان اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں انسانی بھلائی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

ایوارڈ یافتگان

جن افراد کو ایوارڈ دئیے گئے ان میں ڈاکٹر روندر پور وال بھی شامل تھے جو عرصہ سے کسی دوائی کے بغیر محض یوگا ورزشوں سے لوگوں کی کہنہ جسمانی تکالیف اور عوارض کا علاج کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ کانپور کے نامور ادیب اور شاعر مسٹر شکلا، چیف جسٹس (ر) راجندر سچر، ممبر اسمبلی مسٹر مہندر موہن، کانپور میں ہومیوپیتھی کے طریق علاج کو فروغ دینے پر ڈاکٹر پرشاد پانڈے کو ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے لئے قرارداد وفاق کو ارسال

مان وتی کا ایوارڈ

ایک انتہائی بوڑھی خاتون عمر تقریباً سو سالہ جن کا نام مان وتی تھا کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شری مان وتی کا تعارف کرواتے ہوئے سٹیج سیکرٹری نے بتایا کہ کانپور کی یہ خاتون تحریک آزادیٔ ہند کی نامور کارکن ہیں اور انگریز سامراج کے خلاف جدوجہد میں قید و بند کے سخت مراحل سے بھی گزری ہیں۔ مان وتی نے مشہور اور افسانوی شہرت کے حامل ہندو لیڈر سبھاش چندر بوس کی بنائی ہوئی آرمی کے بریگیڈ میں بطور کیپٹن بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ہاتھ میں لاٹھی پکڑے وہ گاندھی کا نسوانی ایڈیشن لگ رہی تھیں۔ ان کے بعد ڈاکٹر محمود رحمانی کو ایوارڈ دیا گیا۔

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...