وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مری گلاس ٹرین منصوبے کی تفصیلات شیئر کردیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلاس ٹرین منصوبے کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری گلاس ٹرین منصوبے کی تفصیلات شیئر کردیں، جس میں روٹ، سٹیشنز اور کرائے کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملہ کھلی جنگی جارحیت ہے،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو
گلاس ٹرین کا روٹ اور سٹیشنز
مریم نواز کے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق، گلاس ٹرین کا روٹ لیک ویو پارک اسلام آباد سے مری بس سٹاپ تک ہوگا۔ سٹیشنز لیک ویو پارک اسلام آباد، چھتر پارک، گھوڑا گلی اور مری بس سٹاپ کے قریب بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے، پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
کرائے کی تفصیلات
کرائے کی 2 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ سٹینڈرڈ ٹکٹ 500 روپے اور پریمیئم ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوگا۔ مری گلاس ٹرین اپنا سفر اسلام آباد سے مری صرف 40 منٹ میں طے کرے گی۔
ماحول دوست گاڑیاں
گاڑیاں الیکٹرک اور ماحول دوست ہوں گی۔ سروس کا آغاز کب ہوگا، اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔








