ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداء کریں، وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے، تو ضروری ہے کہ آپ کہیں بڑی رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں پڑنے والے ’اولوں‘ کا سائز بڑا ہونے کی وجہ محکمہ موسمیات نے بے نقاب کردی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں، وہ ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے، وہی کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Inside Story of the Meeting Between Asif Zardari, Nawaz Sharif, and Fazlur Rehman Revealed
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے حالات اب مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں، ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے، وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں 13 سالہ بچی کی موت، ماں نے گھر لے جا کر لاش دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، پولیس کی دوڑیں
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپین اور پرتگال سمیت چار ممالک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 19 ویں صدی میں پہنچ گئے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔ آج تو بس اپنے ضروری کاموں پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی، اضافہ ہرگز برداشت نہیں: عظمیٰ بخاری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا، اب وہ خود بخود زندگی سے دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے، لیکن روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی؛ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی مبارکباد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات درست کریں۔ بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب دینا ہے، غور کریں کہ جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی اصلاح ضروری ہے۔ پھر قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے، لیکن بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ جو لوگ غلط فیصلے کریں گے، وہ بڑے پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: باغ خراب کرنے پر بکری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں، ان پر فوری یقین مت کریں۔ جب تک پورا یقین نہ ہو، قدم نہ اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری، ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا انکشاف
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے، اسے بھول جائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اسے حل کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف دینی ہے۔ آج ایک ضرورت پوری ہونے کی امید ہے۔








