جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سے ملاقات، افراد باہمی معذوری کی فلاح پر پاک، جاپان تعاون بڑھانے پر اتفاق
جاپانی وفد کی ملاقات
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان سے آئے افرادِ باہم معذوری کے وفد نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے غیر ملکی مہمانوں کی نشستوں پر جا کر خود انہیں خوش آمدید کہا اور وفد کے ساتھ خوشگوار تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساس نے حاملہ بہو کے ساتھ وہ کیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔
معذوری کی سہولیات پر گفتگو
اس ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور جاپان میں افرادِ باہم معذوری کو دستیاب سہولتوں، معاونت اور تجربات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے پاس سیاسی طعنہ بازی، جھوٹ اور شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں: عظمیٰ بخاری
معلوماتی بریفنگ
جاپانی وفد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمت کارڈ پروگرام، معاون آلات کی فراہمی، بحالی کے اقدامات اور دیگر فلاحی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے وفد کو دسمبر میں ہونے والی سی ایم اسپیشل گیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مودی سرکار کے دوہرے معیار پر برس پڑے۔
نئی تجاویز اور تربیتی کورسز
سہیل شوکت بٹ نے افرادِ باہم معذوری کے لیے انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر کے قیام کے حوالے سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی نگہداشت اور ان کی بااختیاریت کے لیے جدید خطوط پر تربیتی کورسز شروع کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری
شرکاء اور قانونی نکات
ملاقات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی، مائل اسٹون تنظیم کے سربراہ شفیق الرحمٰن اور دیگر افسران شریک تھے، جبکہ صوبائی کونسل CRPD کے کنسلٹنٹ طاہر پرویز نے معذور افراد کی امپاورمنٹ سے متعلق اہم قانونی نکات پیش کیے۔
بین الاقوامی معیار کو اپنانا
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر معذور افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر انہیں پنجاب میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی اور سرکاری اداروں میں افرادِ باہم معذوری کی شمولیت اور باعزت شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا。








