آئی ایم ایف نے بھانڈا پھوڑ دیا :مصطفیٰ نواز کھوکھر
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلارہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: آج جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
ملک کی موجودہ صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کر دی گئی۔ ضمنی الیکشن میں جو کچھ ہوا، آج ہم نے عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا، جس ملک میں 5 ہزار ارب سے 6 ہزار ارب کی کرپشن ہو، وہاں کیا حال ہے۔
سیاسی عدم استحکام
ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اراکین کو دوسری پارٹی میں شامل کیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی اس وقت ایک سیاسی حقیقت ہیں، ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔








