لاہور ائیرپورٹ پر 6 ماہ میں 8 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی اہم باتیں
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نیوز چینل پر اینکر پرسن فرخ شہبازوڑائچ کے پروگرام " جواب دو " میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کپٹن (ر) محمد علی ضیا نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کے مسائل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان
ائیرپورٹ پر افراد کی آف لوڈنگ
ان کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ کے دوران 8 ہزار سے زائد افراد کو ائیرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا، جبکہ روزانہ تقریباً 18 سے 20 ہزار لوگ اندرون و بیرون ممالک سفر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
غیر محفوظ سفر کے خطرات
کپٹن (ر) محمد علی ضیا نے کہا کہ کئی شہری یورپ کے خواب دکھا کر تیسری دنیا کے ممالک میں بھیجے جاتے ہیں، جہاں لاکھوں روپے خرچ کرنے والے افراد کئی سال جیل میں رہ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے: سہیل وڑائچ
عمرہ کے لیے جانے والوں کی مشکلات
ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں عمرہ کے لیے جانے والے بعض افراد بھکاری بن جاتے ہیں، اور بعض ممالک میں دو نمبر ڈاکومنٹس پر جانے والے شہریوں کے جرائم کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائیاں
انہوں نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کی کارروائیاں شہریوں کو محفوظ رکھنے اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔







